اے این ایف نے لاہور ائیر پورٹ سے جدہ ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 18 اپریل 2015 21:01

اے این ایف نے لاہور ائیر پورٹ سے جدہ ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) اینٹی نار کوٹکس فورس نے لاہور ائیر پورٹ سے جدہ ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا ، پکڑی گئی ڈیڑھ کلو ہیروئن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اینٹی نار کوٹکس فورس نے عمرہ کی غرض سے نجی ائیر لائنز کی پرواز 717کے ذریعے جدہ جانے والی سرگودھا کی رہائشی خاتون روبینہ شاہین اور فیصل آباد کے رہائشی محمد عمران کے سامان کی تلاشی کے دوران ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد کر لی ۔ اے این ایف نے مزید تحقیقات کے لئے دونوں کو حراست میں لے لیا ۔

متعلقہ عنوان :