جوڈیشل کمیشن کا رونا رونے والے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، دھرنوں کے باعث چینی صدر کا دورہ ملتوی نہ ہوتا تو لوڈشیڈنگ میں مزید کمی واقع ہونی تھی، فرنچ پر اجیکٹ طرز کے منصوبے موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہیں ،2018 تک صوبے کے ہر گھر میں صاف اور معیاری پانی فراہم کر دیا جائیگا ،2017 بجلی کے خاتمے کا سال ہوگا

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی کافرنچ پراجیکٹ پرکام کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو

ہفتہ 18 اپریل 2015 21:50

جوڈیشل کمیشن کا رونا رونے والے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، دھرنوں ..

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ دھرنوں کے باعث چینی صدر کا دورہ ملتوی نہ ہوتا تو لوڈشیڈنگ میں مزید کمی واقع ہونی تھی ،جوڈیشل کمیشن کا رونا رونے والے پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، فرنچ پر اجیکٹ طرز کے منصوبے موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہیں ،ایسے پراجیکٹ پاکستان کے دوسرے شہروں میں بھی شروع ہونے چاہئیں،2018 تک صوبے کے ہر گھر میں صاف اور معیاری پانی فراہم کر دیا جائیگا۔

2017 بجلی کے خاتمے کا سال ہوگاجس شہر میں مقررہ شیڈول سے زیادہ لوڈشیڈنگ ہوئی تو تمام تر ذمہ داری فیسکو چیف پر ہو گی۔ وہ ہفتہ کوفرنچ پراجیکٹ سائیڈ پر منعقدہ ایکسٹینشن آف واٹریسورس فار فیصل آباد فیز ون کی تعمیر کے کام کا جائزہ لینے کے موقع پراظہار خیال کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم پی اے میاں طاہر جمیل،ایم ڈی واسا انجینئر سید زاھد عزیز،پراجیکٹ ڈائریکٹر فقیر محمد چوہدری اور وینسی کنسٹرکشن کمپنی کے انجینئرز بھی موجود تھے ایم ڈی واسا انجینئرسید زاہد عزیز نے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی کو فرنچ پراجیکٹ کی کلورین بلڈنگ‘سلنجگ ڈرائنگ پیڈ‘ کولیکشن پیڈ‘پمپ سٹیشن‘ ریجنٹ بلڈنگ‘ ہینڈ فلٹر بلڈنگ‘ ریکوری ٹینک اور رو واٹر پمنگ سٹیشن کے زیر تعمیر کام کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی انھوں نے بتایا کہ کہ پراجیکٹ کی تکمیل سے1.5 کروڑ گیلن صاف پانی شہریوں کو ان کے گھروں میں دستیاب ہو گا ایم ڈی واسا نے بتایا کہ پراجیکٹ اسی سال اکتوبر تک مکمل ہوجائے گا جس کے بعد فیز ٹو کے آغاز کے لیے اقدامات کیے جائینگے عابد شیر علی نے کام کے معیار اور کام کی تیزی کا جائزہ لینے کے لیے تمام بلڈنگز کا دورہ کرتے ہوئے بلڈنگ کی ساؤنڈ پرونگ اور کنکریٹ کے معیار بارے بھی بریفنگ لی اورکام کے معیار پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے فرنچ پراجیکٹ سائیڈ پر یادگاری پودا بھی لگایا