ٹنڈو محمد خان، قاسم آباد کالونی کے رہائشیوں کامنشیات کی سرعام فروخت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

سندھ پولیس ، ڈی جی رینجرز وزیر اعلی سندھ، نارکوٹیکس ڈپارٹمنٹ سے منشیات فروشوں کیخلاف فوری کارروائی مطالبہ

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:09

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) ٹنڈومحمدخان کے علاقے قاسم آباد کالونی کے رہائشیوں نے منشیات کی سرعام فروخت کیخلاف دین محمد زنگیجو ، محمد رفیق زنگیجو ، رستم علی ، ندیم زنگیجو ، محمد سلیم ودیگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، اس موقع پر مظاہرین نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے علاقے قاسم آباد کالونی میں بدنامہ زمانہ منشیات فروش عطا محمد عرف عطن ملاح کے اڈے سے نوجوان نسل کو سرعام منشیات فروش کی جارہی ہے ، جس کے باعث نوجوان نسل تباہ وبردباد ہورہی ہے ، لیکن انتظامیہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرنے کو تیار نہیں ، مظاہرین نے سندھ پولیس ، ڈی جی رینجرز وزیر اعلی سندھ، نارکوٹیکس ڈپارٹمنٹ سے مطالبہ کیاکہ قاسم آباد کالونی میں منشیات فروشوں کیخلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :