Live Updates

عمران خان جوڈیشل کمیشن کے سامنے دھاندلی کے الزامات کے ثبوت پیش نہیں کرسکیں گے:مشاہداﷲ خان

تحریک انصاف کا دھرنا پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی بین الاقوامی سازش تھی۔انٹرویو

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:35

عمران خان جوڈیشل کمیشن کے سامنے دھاندلی کے الزامات کے ثبوت پیش نہیں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) ماحولیات کے وفاقی وزیر مشاہداﷲ خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عا م انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے ثبوت جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش نہیں کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

سرکاری ریڈیو کے ایک پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا دھرنا پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی بین الاقوامی سازش تھی۔مسلم لیگ(ن) کیسینیٹرنہال ہاشمی،پیپلز پارٹی کے بیرسٹرمسعود کوثراورتجزیہ کار شاہد لطیف نے پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات