انگلش پریمیر لیگ فٹبال :چیلسی نے مانچسٹریونائیٹڈ کو ٹائٹل سے مزید دورکردیا

اتوار 19 اپریل 2015 11:00

انگلش پریمیر لیگ فٹبال :چیلسی نے مانچسٹریونائیٹڈ کو ٹائٹل سے مزید دورکردیا

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19اپریل ۔2015ء ) انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ٹائٹل سے مزید دور کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انگلش فٹبال پریمیئر لیگ میں گزشتہ روز پانچ میچز کھیلے گئے ،پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر موجود چیلسی نے مانچسٹریونائیٹڈ کو ایک صفر سے ہرادیا،اس شکست کے بعد مانچسٹریونائیٹڈ کی ٹائٹل جیتنے کی امیدیں دم توڑنے لگی ہیں ۔

(جاری ہے)

چیلسی کے پوائنٹس کی تعداد 76ہوگئی جبکہ دوسرے نمبر پر موجود مانچسٹریونائیٹڈ کے 66پوائنٹس ہیں ۔گزشتہ روز کھیلے گئے دیگر میچز میں ویسٹ بروم وچ نے کرسٹل پیلس کو 2-0سے مات دی ۔ایورٹن نے برنلے کو ایک صفر سے ہرایا۔لیسسٹرسٹی نے سوانسی سٹی کو 2-0سے شکست دی جبکہ سٹوک سٹی نے ساؤتھمپٹن کو 2-1سے پچھاڑدیا۔

متعلقہ عنوان :