وفاقی دارلحکومت سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کے ستائے چہرے خوشی سے کھل اٹھے

گرمی سے سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت مزید بڑھ گیا، گرمی سے نمٹنے کیلئے شہروں میں برف کا ستعمال شروع ہو گیا، محکمہ موسمیات کی اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب ، خیبرپختونخواہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی

اتوار 19 اپریل 2015 12:04

وفاقی دارلحکومت سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کے ستائے چہرے خوشی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء ) وفاقی دارلحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، گرمی سے سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت مزید بڑھ گیا، گرمی سے نمٹنے کیلئے شہروں میں برف کا ستعمال شروع ہو گیا، محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب ، خیبرپختونخواہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ۔

سوات شہر اور گردونواح میں موسلادھا ر بارش سے موسم میں تبدیلی آگئی جس کے بعد تفریح کے لئے آئے ہوئے سیاح خوشگوار موسم سے خوب لطف اندوز ہوئے۔حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، گھوٹکی، نوشہرو فیروز سمیت اندرون سندھ میں شدید گرمی کا راج رہا۔لاہور اور ملتان سمیت صوبہ پنجاب کے متعدد شہروں کو بھی گرمی کی شدید لہر نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

شمال مشرقی بلوچستان کے علاقوں چمن پشین ژوب ہرنائی سمیت بیشتر علاقوں میں گرم ہوائیں چلنے لگی۔ گرمی سے نمٹنے کیلئے شہروں میں برف کا ستعمال شروع ہو گیا ۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب ، خیبرپختونخواہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔