فیصلہ کن طوفان آپریشن سے قبل لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے کئی جنگجوؤں کی شام سے یمن منتقلی کا انکشاف
ایران نے شام میں موجود حزب اللہ جنگجوؤں کو بحر احمر کے راستے یمن کے ساحل تک پہنچایا عرب میڈیا
اتوار 19 اپریل 2015 12:43
صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء) یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کے ’فیصلہ کن طوفان ‘آپریشن سے قبل لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے کئی جنگجوؤں کی شام سے یمن منتقل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے شام میں موجود جنگجو ایران نے یمن پہنچانے میں مدد فراہم کی تھی۔
(جاری ہے)
اخبار”الشرق الاوسط“ کے مطابق یمن میں سعودی عرب کے فوجی آپریشن سے قبل ایران نے شام میں موجود حزب اللہ جنگجوؤں کو بحر احمر کے راستے یمن کے ساحل تک پہنچایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کو یمن میں حوثیوں کی مدد میں مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد حزب اللہ کی کمک منگوائی تاکہ حوثی باغیوں کی بھرپور عسکری مدد کی جاسکے۔ذرائع نے بتایا کہ یمن لائے گئے حزب اللہ جنگجو ماضی میں دمشق اور بغداد میں بھی عسکری کارروائیوں میں شریک رہ چکے ہیں۔ شام اور عراق سے حزب اللہ جنگجوؤں کی یمن منتقلی کے بعد ان کی کمی پوری کرنے کے لیے ایران سے افغان جنگجو منگوائے گئے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.