چین اورپاکستان کے درمیان سلامتی کے مفادات یکساں ہیں، چینی صدر

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 19 اپریل 2015 15:09

چین اورپاکستان کے درمیان سلامتی کے مفادات یکساں ہیں، چینی صدر

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19اپریل۔2015ء) چینی صدر شی چن پنگ کاکہنا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان سلامتی کے مفادات یکساں نوعیت کے ہیں ۔پاکستان کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون علاقائی اہم مسائل پر باہمی روابط اور تعاون بہت ضروری ہے ،چین پاک اقتصادی راہداری سے پاکستان کے مختلف علاقے ترقی کر یں گے۔چینی صدر نے پاکستانی اخبارات کے لیے لکھے گئے مضمون میں کہا کہ جوانی میں چین پاک دوستی کے حوالے سے حسین کہانیاں سنا کرتا تھا۔

پاکستان نے اقوام متحدہ میں چین کے جائز مقام کی بحالی کے لئے بھر پور حمایت کی۔ چینی صدر نے کہا کہ چین پاک دوستی اب ایک مضبوط درخت بن گئی ہے ۔ پاکستانی لوگوں کی طرح چینی لوگ بھی پاکستان کو وفادار اور پکا دوست سمجھتے ہیں۔ شی چن پنگ کاکہنا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام نے معیشت کی ترقی ، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے اور سماجی استحکام کے تحفظ کی کوششوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں،چینی صدر نے کہا کہ رواں سال چین پاک دوستانہ تبادلوں کے سال کے طور پر منایا جا رہا ہے، دونوں ممالک کی خارجہ حکمت عملی کو مزید ہم آہنگ بنائیں گے۔

(جاری ہے)

چین اور پاکستان اہم بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر یکساں موقف رکھتے ہیں ، پاکستان کے ساتھ گوادر بندرگاہ ، توانائی، بنیادی تنصیبات سے اور صنعتی تعاون جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :