آئی پی ایل 8 :کلکتہ نے گھر میں گھس کر دہلی ڈیر ڈیولز کی دھلائی کر دی

منگل 21 اپریل 2015 11:40

آئی پی ایل 8 :کلکتہ نے گھر میں گھس کر دہلی ڈیر ڈیولز کی دھلائی کر دی

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21اپریل۔2015ء) آئی پی ایل 8 میں کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے دہلی ڈیئرڈیولز کو 6وکٹوں سے شکست دیدی ۔

(جاری ہے)

فیروزشاہ کوٹلہ ، نئی دہلی میں کھیلے گئے میچ میں دہلی ڈیئرڈیولز نے پہلے کھیلتے ہو ئے 8وکٹوں کے نقصان پر 146رنز بنائے ،منوج تیواری 32رنز بنا کر نمایاں رہے ، کلکتہ کی جانب سے یادیو،مورکل اورچاولہ نے دو، دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا ،جواب میں کلکتہ نے ہدف 18.1اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ،فاتح ٹیم کی جانب سے کپتان گوتھم گمبھیر نے 60رنز کی دلکش اننگز کھیلی ،یادیو کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :