ایک بار پھر سنی لیونی کیساتھ کام کرنے کیلئے بہت ایکسائٹڈ ہوں‘رجنیش دوگل

منگل 21 اپریل 2015 12:02

ایک بار پھر سنی لیونی کیساتھ کام کرنے کیلئے بہت ایکسائٹڈ ہوں‘رجنیش ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء)حال ہی ریلیز ہونے والی فلم ایک پہیلی لیلا کے ذریعے لائم لائٹ میں آنے والے اداکار رجنیش دوگل کا کہنا ہے کہ وہ ایک بار پھر سنی لیونی کے ساتھ کام کرنے کے لئے بہت ایکسائٹڈ ہیں۔

(جاری ہے)

رجنیش کے مطابق انکی اگلی فلم بھی سنی کے ساتھ ہے جسکا نام ہے تیرا بے ایمان لو، اداکار کا کہنا ہے کہ انہیں سنی کے ساتھ کام کرنا اچھا لگا، سنی بہت پروفیشنل اداکارہ ہیں اور اس بات کا اندازہ انہیں ایک پہلیلی لیلا میں ان کے ساتھ کام کرنے کے بعد ہوا۔فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر راجیو چودھری ہیں جبکہ فلم کا بیشتر حصہ دبئی اور ممبیء میں شوٹ کیے جانے کا امکان ہے۔