سعودی خاتون نے بال بال چھکا مس کر دیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 21 اپریل 2015 12:35

سعودی خاتون نے بال بال  چھکا مس کر دیا

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل2015ء)سعودی عرب میں ایک نایاب کیس میں ایک خاتون نے ایک نہیں، دو نہیں، تین نہیں، چار نہیں بلکہ پانچ بچوں کو جنم دیا ہے۔خاتون نے ان بچوں کو میٹرنٹی اینڈ چلڈرن ہاسپیٹل بریدا میں جنم دیا۔

(جاری ہے)

ہسپتال کے ڈائریکٹر جنرل عبد العزیز الفوازن نے کہا تھا اس خاتون نے حمل کی آخری سٹیج پر ہسپتال وزٹ کیا، جس کے بعد اسے فوراً ہسپتال میں داخل کر لیا گیا۔ہسپتال والے مسلسل اس کی حالت مانیٹر کرتے رہے جس کے بعد سی سیکشن آپریشن کیا گیا۔ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق ماں اور پانچوں بچے بالکل صحت مند ہیں۔ الفوازن نے بتایا کہ ان کا ہسپتال ہر طرح کے پیچیدہ کیسز کو ڈیل کرنے کے قابل ہے۔