زمبابوے کی ٹیم کو فول پروف سکیورٹی دینگے ، کمشنر کراچی
منگل 21 اپریل 2015 13:12
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کا کہنا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کو آئندہ ماہ فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ زمبابوے کی ٹیم کراچی میں ایک ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔ دورے میں مہمان ٹیم کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایک، ایک ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔
میچز سے کراچی میں بین الاقوامی کرکٹ کا دوبارہ آغاز ہو رہا ہے۔ شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ پی سی بی نے زمبابوین ٹیم کو کراچی میں شیڈول میچز کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پیغام اسپورٹس فار پیس ہے۔ کراچی میں زمبابوے کی میزبانی ہمارے لیے اعزاز ہے۔(جاری ہے)
سیریز کے انعقاد سے شہر اور ملک کا مثبت امیج دنیا پر اجاگر ہوگا اور دیگر ٹیموں کی پاکستان آمد کی راہ بھی ہموار ہوگی۔
کمشنر نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم کو مکمل فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کو پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے بھرپور اعتماد دیا جا سکے اور ملک کے سافٹ امیج کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، ڈپٹی کمشنر ایسٹ و دیگر متعلقہ سیکیورٹی اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں ین کہا کہ دنیا کو پاکستان کے کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہونے کا پیغام دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.