اسلام آباد : چینی صدر شی چنگ پن ایوان صدر سے روانہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 اپریل 2015 14:03

اسلام آباد : چینی صدر شی چنگ پن ایوان صدر سے روانہ

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اپریل 2015 ء) :چینی صدر شی چنگ پن صدر ممنون حسین کے ظہرانے میں شرکت کے بعد ایوان صدر سے روانہ ہو گئے ہیں. یاد رہے کہ چینی صدر دو روزہ دورے پرر گذشتہ روز پاکستان آئے تھے . اس موقع پر چینی صدر کے ہمراہ چینی خاتون اول اور وفود بھی پاکستان آئے تھے.

(جاری ہے)

پاکستان دورے کے دوران پاک اور چین کے مابین اہم معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے جبکہ چینی صدر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کیا جس کے بعد صدر ممنون حسین کی جانب سے چینی صدر کو پاکستان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ 'نشان پاکستان' سے نوازا گیا.

صدر ممنون حسین نے چینی صدر اور ان کے ہمراہ پاکستان آنے والے وفود کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جس میں شرکت کے بعد ایوان صدر سے چینی صدر واپس چین جانے کے لیے روانہ ہو گئے ہیں.

متعلقہ عنوان :