آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے سلمان بٹ کو دبئی طلب کر لیا

منگل 21 اپریل 2015 14:37

آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے سلمان بٹ کو دبئی طلب کر لیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21اپریل۔2015ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ نے سپاٹ فکسنگ کے الزام میں پابندی کا شکار قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کو دبئی طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق 30سالہ سلمان بٹ نے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ سے در خواست کی تھی کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کی طرح انہیں بھی پابندی کے خاتمے سے قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے جس پر آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کو دبئی طلب کر لیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ انہیں اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے دبئی آنے کی ہدایت کی گئی ہے اور 6یا 7روز میں ان کی جانب سے تاریخ دیئے جانے پر وہ دبئی روانہ ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :