لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی

muhammad ali محمد علی منگل 21 اپریل 2015 18:38

لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اپریل 2015 ء) پنجاب حکومت نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ پنجاب حکومت کے ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس پر اگلے ماہ سے باقائدہ کام شروع کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

منصوبے کیلئے چائینیز بنک کی جانب سے قرضہ فراہم کیا جائے گا جبکہ منصوبے کو چائینیز کمپنی 2 سال کے عرصہ میں مکمل کرے گی۔ منصوبے کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ سے ڈیراں گجرا تک 27 کلومیٹر لمبا ٹریک بچھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :