Live Updates

فاسٹ بالر عمران خان کو سہیل خان کی جگہ دورہ بنگلہ دیش کیلئے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا

پی سی بی کاقومی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے ان فٹ ہونے پر سخت تشویش کا اظہار ،فٹنس مسائل کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

منگل 21 اپریل 2015 20:18

فاسٹ بالر عمران خان کو سہیل خان کی جگہ دورہ بنگلہ دیش کیلئے ٹیسٹ سکواڈ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) فاسٹ بالر عمران خان کو سہیل خان کی جگہ دورہ بنگلہ دیش کیلئے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ۔جبکہ پی سی بی نے دورہ بنگلہ دیش کے دوران قومی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے ان فٹ ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی فٹنس مسائل کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے ۔فاسٹ باؤلر سہیل خان دورہ بنگلہ دیش کے ون ڈے اور ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کئے گئے تھے لیکن پٹھوں میں کھچاؤ کی وجہ سے وہ ون ڈے سیریز سے باہر ہو چکے تھے اور اب پی سی بی کے مطابق ٹیسٹ سیریز میں بھی سہیل خان حصہ نہیں لیں گے اور ان کی جگہ عمران خان قومی ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ ہونگے۔

عمران خان کو دورہ سری لنکا کے لئے اے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن اب ان کی جگہ نوجوان لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر ضیا الحق اے ٹیم میں شامل کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان اب تک نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز میں سات وکٹیں حاصل کر چکے ہیں ۔دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ بنگلہ دیش کے دوران کھلاڑیوں کے ان فٹ ہونے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ بورڈ نے شکیل شیخ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے جو کھلاڑیوں کی فٹنس کے مسائل کاجائزہ لینے کے بعد گورننگ بورڈ کے آئندہ اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :