واپڈا کے اعلیٰ آفیسر کی جانب سے جعلی کاغذات بنانے اور زمینوں کے انتقال کرانے والا نیٹ ورک بنا نے کا انکشاف

شہری نے نیٹ ورک کیخلاف مقدمہ درج کرکے کرپشن،اقربا پروری،دھوکہ دہی کے لبادے میں لپٹے افراد کا پردہ چاک کردیا ،لاہور تھانہ اینٹی کرپشن بیورو میں مقدمہ درج

منگل 21 اپریل 2015 20:38

واپڈا کے اعلیٰ آفیسر کی جانب سے جعلی کاغذات بنانے اور زمینوں کے انتقال ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) واپڈا کے ایک اعلیٰ آفیسر عزیز احمد نے جعلی کاغذات بنانے اور زمینوں کے انتقال کرانے کا درجنوں افراد پر مشتمل ایک نیٹ ورک بنا لیا ہے،شہری نے سرکاری و غیر سرکاری عہدوں پر فائز فراڈئیے نیٹ ورک کیخلاف مقدمہ درج کرکے کرپشن،اقربا پروری،دھوکہ دہی کے لبادے میں لپٹے افراد کا پردہ چاک کردیا ہے۔

لاہور تھانہ اینٹی کرپشن بیورو(اے سی بی) میں درج مقدمہ کے مطابق محمد ارشد چوہدری نے تھانہ کو درخواست دی ہے کہ موضع نیاز بیگ میں4کنال 3مرلے انہوں نے رقبہ کھتونی1546،خسرہ 8096 خریدا اور بعد ازاں اس پر ایک کوٹھی تعمیر کی جس کا قبضہ اور رہائش درخواست گزار کے پاس ہے،چند سال بعد محمد علی اور عاشق حسین نے رقبہ مذکورہ کیخلاف سول کورٹ میں ایک ڈگری کیس داخل کردیا،جب ڈگری پر عملدرآمد متعلقہ اداروں میں نہ ہوا تو عزیز احمد خان،عاشق حسین،صداقت علی،شفاقت علی،خالدمحمود نے ملی بھگت کرکے عزیز احمد خان جو واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی(واپڈا) میں جنرل منیجر پروجیکٹ ہے،اس کے نام جعلی مختار نامہ بنواکر سب رجسٹرار علامہ اقبال ٹاؤن سے ملی بھگت کرکے جعلی مختار نامہ کو پاس کردیا۔

(جاری ہے)

عزیز احمد خان ایک اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے کے ناطے کرپٹ حلقہ میں بھی وسعت دیکھی گئی جس کے باعث متعدد افراد پر مشتمل ایک نوسرباز نیٹ ورک کا سراغ لگا لیاگیا ہے،عزیز احمد خان چونکہ سرکاری آفیسر تھا اس نے ایک جعلی بیع فرد بنا کر اپنے دانیال عزیز کے نام زمین کردی،تحریری درخواست پر پولیس نے نوسربازی، دھوکہ دہی،سرکاری کاغذات میں ردوبدل جیسی دفعات لگا کر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

متعلقہ عنوان :