ڈپٹی کمشنر سکھر کا ضلع کے مختلف سرکاری اسکولوں ، اسپتالوں اور جاری ترقیاتی اسکیموں پر اچانک دورہ
غیر حاضر لیڈی ڈاکٹر سمیت 17 اساتذہ کے معطلی کے احکامات جاری کر دیئے
منگل 21 اپریل 2015 21:36
سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) ڈپٹی کمشنر سکھر کا ضلع کے مختلف سرکاری اسکولوں ، اسپتالوں اور جاری ترقیاتی اسکیموں پر اچانک چھاپہ ، غیر حاضر لیڈی ڈاکٹر سمیت 17غیر حاضر اساتذہ کے معطلی کے احکامات جاری کر دیئے ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی دنوں سے ضلع سکھر کے مختلف اسکولوں میں اساتذہ اور اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی غیر حاضری کی اطلاعات پر ڈپٹی کمشنر سکھر شہزاد فضل عباسی نے گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری اسکول کندھر اکا اچانک دورہ کیا ا ور اساتذہ اور عملے کی غیر موجودگی پرسخت برہمی کا اظہار کیا اورحاضری رجسٹر چیک کرنے کے بعد 17 اساتذہ کو معطل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
ڈپٹی کمشنرسکھر نے اس موقع پر مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا اور فرنیچر اور عمارت کی زبوں حالی پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر اور محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایات دیں کہ کندھرا اسکول کو ملنے والے ایس ایم سی فنڈز کو صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم اور بنیادی سہولتیں میسر ہوسکیں۔(جاری ہے)
بعدازاں ڈپٹی کمشنر سکھر شہزاد فضل عباسی نے رورل ہیلتھ سینٹرکندھرا کا اچانک دورہ کیا اوروہاں غیر حاضر لیڈی ڈاکٹرروزینہ اور ایک ہیلتھ ٹیکنیشن کو بھی معطل کر نے کا حکم دیا۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنرسکھر نے حسینی روڈ سکھر پر جاری ڈرینج اسکیم کے کام کا جائزہ لیا اور اس میں استعمال ہونے والے مٹیریل کی جانچ پڑتال کی۔ انہوں نے ہدایات دیں کہ اسکیم سے متعلقہ محکمے آپس میں باہمی رابطہ مظبوط بنا کر ترقیاتی کام مقررہ مدت کے دوران مکمل کریں تاکہ شہریوں کو کوئی بھی تکلیف کا سامنہ نا کرنا پڑے۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.