اداکارہ نیرو باجوا‘ مونا لیزا اور پالی ڈیم نے علاقائی فلموں کا رخ کیا

بدھ 22 اپریل 2015 12:03

اداکارہ نیرو باجوا‘ مونا لیزا اور پالی ڈیم نے علاقائی فلموں کا رخ کیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22اپریل۔2015ء) ایسی کئی اداکارائیں ہیں جنہوں نے بالی وڈ میں فلاپ ہونے کے بعد علاقائی فلموں کا رخ کیا۔نیرو باجوا معروف اداکار اکشے کمار کے ساتھ ’سپیشل 26‘ کے مخصوص گیت میں نظر آئیں-پنجابی فلموں کی معروف اداکارہ نیرو باجوا نے دیو آنند کے ساتھ فلم ”میں سولہ برس کی“ سے اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا۔

اس کے علاوہ نیرو نے مشہور ٹی وی سیریل ’استتو ایک پریم کہانی‘ میں بھی کام کیا ہے۔بالی وڈ میں نیرو وویک اوبرائے کے ساتھ ’پرنس‘ میں اور اکشے کمار کے ساتھ ’سپیشل 26‘ کے مخصوص گیت میں نظر آئیں لیکن نہ تو فلم کو کامیابی ملی اور نہ ہی نیرو کو۔اس کے بعد وہ اپنی قسمت پنجابی فلموں میں آزمانے چلی گئیں۔ انھوں نے پنجاب میں تقریباً دس سے زیادہ ہٹ فلمیں دی ہیں۔

(جاری ہے)

انترا بسواس یعنی مونالیزا نے اپنے کریئر کی ابتدا بنگالی فلم سے کی۔ ناکامی سے مایوس ہوکر انھوں نے بالی وڈ کا رخ کیا۔مونالیزا اب تک تقریباً ایک سو بھوجپوری فلموں میں کام کر چکی ہیں-بالی وڈ میں بھی ناکامی کے بعد مونالیزا نے بھوجپوری سنیما کی طرف اپنا رخ کیا جہاں وہ بہت کامیاب ہوئیں۔وہ اب تک تقریباً ایک سو بھوجپوری فلموں میں کام کر چکی ہیں۔

پالی ڈیم نے وکرم بھٹ کی سنسنی خیز فلم ’ہیٹ سٹوری‘ میں اداکاری کی-بنگال کی کامیاب اداکاراوٴں میں شمار ہونے والی پالی ڈیم نے کریئر کی ابتدا بنگالی فلموں سے کی تھی۔بالی وڈ میں انھوں نے وکرم بھٹ کی سنسنی خیز فلم ’ہیٹ سٹوری‘ میں اداکاری کی۔ فلم نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا لیکن پالی ڈیم کے بالی وڈ کریئر کواس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ پھر انھوں نے دوبارہ بنگالی فلموں کا رخ کیا۔