ریال میڈرڈ کے سٹار فٹ بالر گیرتھ بیل زخمی ہو گئے

بدھ 22 اپریل 2015 12:41

ریال میڈرڈ کے سٹار فٹ بالر گیرتھ بیل زخمی ہو گئے

میڈرڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22اپریل۔2015ء) فٹ بال چیمپیئنز لیگ میچ کے دوران ریال میڈرڈ کے سٹرائیکر گریتھ بیل پٹھے میں کھچاؤ کا شکار ہو کر باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپوٹس کے مطابق سٹار کھلاڑی کو انجری کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ کلب انتظامیہ کے مطابق بیل کو آئندہ تین ہفتوں کے لئے مکمل طبی مشاہدے میں رکھا جائے گا جس کے باعث وہ آج ہونے والے کوارٹرز فائنل کا حصہ نہیں ہوں گے۔ کوارٹرز فائنل ریال میڈرڈ اور اٹلیٹکو میڈرڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ریال میڈرڈ فٹبال ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم ہونے کے ساتھ گروپ بی میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :