لیجنڈ معین اختر کی چوتھی برسی منائی گئی

بدھ 22 اپریل 2015 14:16

لیجنڈ معین اختر کی چوتھی برسی منائی گئی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22اپریل۔2015ء) چار دہائیوں تک قہقے بکھیرنے والے ہر دل عزیز فنکار معین اختر کی چوتھی برسی منائی گئی ۔ فن کی دنیا میں مزاح سے لے کر پیروڈی تک سٹیج سے ٹیلی ویژن معین اختر وہ نام ہے جس کے بغیر پاکستان ٹیلیویژن کی تاریخ نامکمل ہے ۔۔

(جاری ہے)

24 دسمبر 1950 کو کراچی میں پیدا ہونے والے معین اختر نے کیریئر کا آغاز 1960 کی دہائی کے وسط میں کیا اور انتظار فرمایئے سمیت 1970 کے عشرے کے معروف ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کے سا تھ ساتھ کئی اہم سٹیج ڈراموں میں بھی اپنے فن کا جادو جگایا ۔

اس کے علاوہ معین اختر کو صدارتی تغمہ برائے حسن کارکردگی سمیت انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا اپنی محنت لگن اور عمدہ اداکاری کی وجہ سے پاکستان کے لئے فخر کا باعث بننے والے معین اختر 22 اپریل 2011 کو کراچی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے لیکن اپنے مداحوں کے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔