ریتھک روشن نے رواں سال ہالی وڈ میں قدم رکھنے کا اعلان کر دیا

بدھ 22 اپریل 2015 14:26

ریتھک روشن نے رواں سال ہالی وڈ میں قدم رکھنے کا اعلان کر دیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22اپریل۔2015ء) بالی وڈ اداکار ریتھک روشن رواں سال ہالی وڈ میں قدم رکھیں گے ریتھک روشن جو کہ کرش تھری اور بینگ بینگ میں ایکشن سٹنٹس کرنے سے کترا رہے تھے اور انہوں نے ایسے ہی ایکشن مناظر کے باعث ہالی وڈ کی متعدد آفرز بھی ٹھکرا دی تھیں اب حال ہی میں انہوں نے ایک تقریب کے دوران انکشاف کیا ہے کہ یہ درست ہے کہ رواں سال میں ایک ہالی وڈ پراجیکٹ کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ اگرچہ ابھی میں فلم کے حوالے سے زیادہ تفصیلات نہیں بتاؤں گا تاہم یہ حقیقت ہے کہ میں ایک پراجیکٹ ضرور کر رہا ہوں ۔