آصف زرداری نے ایان علی کے ذریعے منی لانڈرنگ کروائی،ذوالفقار مرزا

بدھ 22 اپریل 2015 15:07

آصف زرداری نے ایان علی کے ذریعے منی لانڈرنگ کروائی،ذوالفقار مرزا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ذوالفقار مرزا نے سابق صدر آصف علی زرداری پر ماڈل ایان علی کے ذریعے منی لانڈرنگ کروانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف مشترکہ تفتیشی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک جانے والی رقم آصف زرداری کی تھی اور ایان علی کو وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ بلاول ہاؤس لایا اور لے جایا جاتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ اگر وہ گرفتار نہ ہوتیں تو فریال تالپور اور ہماری بھابھی ہوتیں۔ ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے خلاف کرپشن کی تفتیش کرنا مشکل کام نہیں، لیکن وزیراعظم کے بیان کے باوجود بھی نیب کرپٹ لوگوں کے خلاف ایکشن نہیں لے رہا۔

متعلقہ عنوان :