پاکستان میں سکول آرچری مقابلوں کا پروگرا م تشکیل دیدیا ،وصال محمد خان

بدھ 22 اپریل 2015 15:19

پاکستان میں سکول آرچری مقابلوں کا پروگرا م تشکیل دیدیا ،وصال محمد خان

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22اپریل۔2015ء) پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے کہاہے کہ انٹر نیشنل آرچری فیڈریشن کی ہدایت پر پاکستان میں سکولوں کی سطح پر آرچری کھیل کے فروغ دینے کیلئے ایک پروگرام تیارکرلیا گیا ہے جس کا قاباعدہ آغازاسی ہفتے پشاور کے علاقہ لخکر آباد میں واقع اسلامیہ ماڈل سکول سے کیا جائیگا،جسکے بعد صوبے کے دیگر اضلاع اور بھی سکول آچری مقابلے کرائیے جائینگے۔

ان خیالات کا ظہار انہوں نے گزشتہ روزقیوم سٹیڈیم میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان آرچری کا مستقبل روشن ہے اور انشاء اللہ اس کھیل کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور نچلی سطح پر ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے رہے ہیں۔انکاکہناتھاکہ انٹر نیشنل آرچری فیڈریشن کی ہدایت پر سکول آرچری تربیتی کیمپ اور ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے پروگرام تیارکرلیا ہے جسکے تحت ملک کے مختلف شہروں میں سکول آرچری مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا اور اس پروگرام کا آغازاسلامیہ ماڈل سکول لخکر آباد سے ہوگا اس سلسلے میں مذکورہ پرنسپل خان بہادر سے بات چیت ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

وصال محمد خان نے کہاکہ اس کے بعد سوات،ایبٹ آباد،کوہاٹ،مردان،صوابی،چارسدہ اور دیر سمیت دیگر اضلاع کے سکولوں میں بھی آرچری کے مقابلے منعقد کرائے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :