اسلام آباد: الطاف حسین کی گورنر سندھ سے ناراضگی کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں، دیگر وزرائے اعلی کو چینی صدر کی آمد پر نہ بلانا غیر مناسب ہے، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 اپریل 2015 16:59

اسلام آباد: الطاف حسین کی گورنر سندھ سے ناراضگی کی دو وجوہات ہو سکتی ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 اپریل 2015 ء) : اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ناراضگی کی دو وجوہات ہوسکتی ہیں ، یا تو الطاف حسین گورنر سندھ کو غیر جانبدار ثابت کرنا چاہتے ہیں یا پھر وہ واقعی ناراض ہیں اور چاہتے ہیں کہ گورنر سندھ عشرت العباد آزادانہ کا م نہ کریں .

(جاری ہے)

چینی صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاک چین معاہدوں اور اقتصادی راہداری کو سیاست کی نذر ہرگز نہیں ہونے دیں گے.

انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کا روٹ بحال رکھا جائے. اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ چینی صدر کی آمد پر دیگر وزرائے اعلٰی کو نہ بلانا غیر مناسب ہے. وزر اعظم نواز شریف پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں اور ان کو یہ معاملہ خود دیکھنا چاہئیے تھا ، خورشید شاہ نے کہا کہ جب آپ پر حکومت کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے تو خاندانی سیاست کو ترجیح نہیں دینی چاہئیے.