آل راؤنڈر محمد حفیظ اورمڈل آرڈر بلے باز فواد عالم بنگلہ دیش کیخلاف کاکر دگی دکھانے میں ناکام

بدھ 22 اپریل 2015 17:28

آل راؤنڈر محمد حفیظ اورمڈل آرڈر بلے باز فواد عالم بنگلہ دیش کیخلاف ..

ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22اپریل۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ اورمڈل آرڈر بلے باز فواد عالم بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم پر بوجھ ثابت ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر محمد حفیظ اورمڈل آرڈر بلے باز فواد عالم دونوں کھلاڑی آئی سی سی رینکنگ میں 9ویں نمبر پر موجود بنگلہ دیش کیخلاف بھی پرفارم کر نے میں ناکام رہے اور 3میچز میں بالترتیب 8اور 18رنز بنا سکے۔

یاد رہے کہ فواد عالم کو ورلڈکپ سکواڈ میں شامل نہ کیے جانے پر ماہرین کرکٹ کی جانب سے کرکٹ بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا گیا تھا لیکن انہوں نے اس آسان باؤلنگ لائن اپ کے خلاف رنز کرنیکا بھی موقع ضائع کردیا جبکہ آل راؤنڈر محمد حفیظ بھی باؤلنگ ایکشن پر پابندی لگنے کے بعد سے بلے بازی میں کچھ خاص کرنے میں ناکام رہے تھے۔

آل راؤنڈر محمد حفیظ اورمڈل آرڈر بلے باز فواد عالم بنگلہ دیش کیخلاف ..

متعلقہ عنوان :