سعودی عرب میں خاتون کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے پر ایک شخص گرفتار
بدھ 22 اپریل 2015 18:27
مکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22اپریل۔2015ء) سعودی عرب میں ایک خاتون کو تھپڑ مارنے والے شخص کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد گرفتارکرلیا گیا ۔عالمی میڈیا کے مطابق مکہ پولیس کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عطی القریشی کا کہنا ہے کہ تفتیش کاروں نے50 سالہ سعودی شخص کو حراست میں لے کر اس سے تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا ہے جب کہ ویڈیو میں تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔
یہ دونوں شہری جدہ کے علاقے بلد میں ایک دکان پر کام کرتے تھے اور وہیں ان کا کسی بات پر جھگڑا شروع ہوگیا جس کے بعد نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچی جس کی ویڈیو بنائی گئی۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی گئی جس کے نتیجے میں شدید عوامی ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون زمین پر گرجاتی ہے اور تھپڑ مارنے والے شخص کو برا بھلا کہتی ہے مگر اس موقع پر موجود کوئی بھی شخص اس کی مدد کے لئے آگے نہیں آتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.