بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کو تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی شکست، آئی سی سی رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر تنزلی

muhammad ali محمد علی بدھ 22 اپریل 2015 20:47

بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کو تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی شکست، آئی ..
ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 اپریل 2015 ء) بنگلہ دیش نے پاکستان کو تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی شکست دے کر تاریخی سیریز اپنے نام کرلی ہے۔ شکست کے بعد پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈھاکہ میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے کر تاریخی وائٹ واش مکمل کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کپتان اظہر علی کی سنچری اور حارس سہیل کی نصف سنچری کے باوجود پاکستان کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 250 رنز بنا کر آوَٹ ہوگئی۔ جواب میں بنگلہ دیش کے بیٹسمنوں نے مطلوبہ ہدف اوپنر سومیا سرکار کی سنچری اور تمیم اقبال کی نصف سنچری کے بدولت پراعتماد طریقے سے چالیسویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔