پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندگان نے سکھر شہر کے ترقیاتی فنڈز کو بڑی بے دردی سے لوٹا ہے ،سندھ کوخصوصاً سکھر کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا گیا ،جمعیت علماء اسلام (ف) سکھر کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد صالح

بدھ 22 اپریل 2015 21:06

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی 22اپریل۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد صالح اندھڑ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندگان نے سکھر شہر کیلئے آنے والے ترقیاتی فنڈز کو بڑی بے دردی سے لوٹا ہے سندھ کے مختلف علاقوں خصوصاً سکھر کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا گیا جے یو آئی شہر کی ترقی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی دفتر میں منعقد ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں مفتی سعود افضل ہالیجوی ، حافظ عبدالحمید مہر ، مولانا غلام اﷲ ہالیجوی ، مولانا عبدالکریم عباسی ، قاری لیاقت علی مغل سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس میں رہنماؤں نے پنو عاقل سمیت دیگر اضلاع میں پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کی جانب سے جے یو آئی کے رہنماؤں ، کارکنان ، ہمدردوں کے خلا ف شروع کردہ سیاسی انتقامی کاروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پی پی صوبہ سندھ کی جانب سے مسلسل سیاسی انتقامی کاروائیوں کا نوٹس لیں بصورت دیگر جے یو آئی اپنے احتجاجی مرحلہ وار شیڈول کے مطابق 26اپریل کو سکھر پریس کلب کے سامنے پرزور احتجاجی مظاہرہ کریگی اجلاس میں قومی ایکشن پلان کے تحت علماء کرام کے خلاف درج کی جانیوالی ایف آئی آر کی بھی بھرپور مذمت کی گئی اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ علماء کرام کے خلاف مقدمات فوری ختم کئے جائے ۔

متعلقہ عنوان :