ٹی ایم اے ٹنڈوالہیار کے سینٹری ورکرز کا یونیفارم ،تنخواہ اور گریجویٹی نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 22 اپریل 2015 21:06

ٹنڈوالہیار ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی 22اپریل۔2015ء) ٹی ایم اے ٹنڈوالہیار کے سینٹری ورکرز کا یونیفارم ،تنخواہ اور گریجویٹی نہ ملنے کے خلاف درجنوں ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ ۔ایم این اے ہاؤس کے باہر دھرنا سابق ایم پی اے کا مظاہرین سے مذاکرات دھرنا ختم مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی صوبائی وزیر بلدیات کراچی سمیت پورے سندھ سے وائٹ کالر ملازمین کا احتساب کریں ۔

اور سینٹری ورکر ز کے جائز مطالبات کو جلد حل کیا جائے ۔سید عبد الغفور شاہ مظاہرین کی جانب سے عائد کردہ تمام تر الزامات بے بنیاد ہیں ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جاچکی ہیں ۔یونیفارم کے لئے ٹینڈر ارسال کیا ہوا ہے ۔سی ایم او سلمان لونڈ تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے ٹنڈوالہییار کے درجنوں سینٹری ورکرز کا تنخواہ اور یونیفارم سمیت گریجویٹی نہ ملنے کے خلاف ٹی ایم اے آفیس سے پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایم این اے ہاؤس کے سامنے اپنے مطالبات کے لئے دھرنا دیا اس موقع پر سابق ایم پی اے عبد اللطیف منگریو مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کرکے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین نے دھرنا ختم کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مظاہرین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ2ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جارہی ہیں جبکہ کافی عرصے سے ملازمین کو یونیفارم بھی نہیں دئیے جارہے ہیں ۔جبکہ ریٹائر ہونے والے ملازمین اپنی گریجویٹی کے لئے آفس کے چکر لگا رہے ہیں کوئی پرسانے حال نہیں ۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکریٹری سید عبد الغفور شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سینٹری ورکر جن مسائل کی نشاندہی کررہے ہیں یہ ان کا حق ہے ۔

سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ ان غریب ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے ۔جبکہ صوبائی وزیر بلدیات کراچی سمیت سندھ کے تمام بلدیاتی اداروں میں وائٹ کالر ملازمین کا احتساب کریں۔اور سینٹری ورکر کے مسائل کو فوری حل کیا جائے جبکہ دوسری جانب سی ایم او ٹنڈوالہیار سلمان لونڈ سے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مظاہرین جو الزامات عائد کررہے ہیں وہ بے بنیاد ہیں تنخواہیں ادا کی جاچکی ہیں اور یونیفارم کے لئے ٹینڈر جاری کیا جارہا ہے جلد انہیں یونیفارم مہیا کردیے جائیں گے ۔جبکہ گریجوٹی کے مد میں سالانہ لاکھوں روپے ادا کررہے ہیں ۔