کھلاڑیوں کو ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا: کپتان قومی کرکٹ ٹیم اظہر علی

muhammad ali محمد علی بدھ 22 اپریل 2015 21:45

کھلاڑیوں کو ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا: کپتان قومی کرکٹ ٹیم اظہر علی

ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 اپریل 2015 ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو شکست سے سبق سیکھتے ہوئے ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ کوچنگ سٹاف صرف کھلاڑیوں کی رہنمائی کرسکتا ہے، میدان میں کھلاڑیوں کو پرفارنس خود دینا ہوتی ہے، کھلاڑیوں کو شکست سے سبق سیکھتے ہوئے ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔

سرفراز احمد کو ڈراپ کیے جانے کے حوالے سے اظہر علی کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد نے خود آکر ان سے کہا تھا کہاگر وہ چاہیں تو ان کی جگہ کسی اور کو موقع دے دیا جائے۔ اپنی پرفارنس کے حوالے سے سوال پر اظہر علی کا کہنا تھا کہ انکی ذاتی پرفارنس چاہے جتنی بھی اچھی رہی ہو انہیں اس وقت شکست کی بہت مایوسی ہے۔

متعلقہ عنوان :