پشاور یونیورسٹی کی تحقیقاتی کمیٹی نے مراد سعید کا تعلیمی سرٹیفیکیٹ جعلی قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 اپریل 2015 00:02

پشاور یونیورسٹی کی تحقیقاتی کمیٹی نے مراد سعید کا تعلیمی سرٹیفیکیٹ ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 اپریل 2015 ء) تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے نوجوان رکن قومی اسمبلی مراد سعید کے تعلیمی سرٹیفیکیٹ کو جعلی قرار دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مراد سعید کے فرضی امتحان اور جعلی تعلیمی سرٹیفیکیٹ کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی پروفیسر گلزار خان کی سربراہی میں پشاور یونیورسٹی کی تحقیقاتی کمیٹی نے مراد سعید کی دستاویزات کو مشکوک ہونے کے باعث جعلی قرار دے دیا ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مراد سعید کیلئے ایک ہی روز میں تین پرچوں کے امتحانات کا بندوبست کیا گیا اور اسی روز نتائج بھی جاری کیے گئے۔ تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ 9 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں یونیورسٹی انتظامیہ سے ذمہ داران کیخلاف کاروائی کی درخواست کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :