رنبیر کپور،کترینہ کیف چھٹیاں منانے مالدیپ پہنچ گئے

جمعرات 23 اپریل 2015 11:36

رنبیر کپور،کترینہ کیف چھٹیاں منانے مالدیپ پہنچ گئے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور اور ان کی دوست کترینہ کیف چھٹیاں منانے مالدیپ پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے کترینہ کیف اپنی زیر تکمیل فلموں ’فتور‘ اور ’جگا جاسوس‘ جبکہ ان کے دوست رنبیر کپور’بمبئے ویلوٹ‘ اور’تماشا‘کی شوٹنگ میں مصروف تھے تاہم اب جیسے ہی دونوں ستاروں کو فراغت ملی تو وہ ایک ساتھ وقت گزارنے کیلئے مالدیپ پہنچ گئے جہاں وہ اکٹھے 2 ہفتے گزاریں گے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل رنبیر کپور اور کترینہ کیف اسپین گئے تھے جہاں دونوں کے ایک ساتھ گزارے گئے لمحات کی تصاویر بھی منظر عام پر آئیں تھیں جس پر انہوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :