کبھی مایوس اور نا امید نہیں ہوتی اور ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھتی ہوں‘فلم سٹار ریما خان

جمعرات 23 اپریل 2015 12:14

کبھی مایوس اور نا امید نہیں ہوتی اور ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھتی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء)فلم سٹار ریما خان نے کہا ہے کہ کبھی مایوس اور نا امید نہیں ہوتی اور ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھتی ہوں ، عزت اور شہرت ملنے کے بعد اسے بر قرار رکھنا اسے حاصل کرنے سے زیادہ مشکل کام ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے ریما خان نے کہا کہ مجھے اپنے کیرئیر کے آغاز پرہی جو عزت اور شہرت ملی وہ بہت کم لوگوں کے حصے میں آتی ہے اور اس پر میں اوپر والے کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔ میں سمجھتی ہوں کہ اسکے بعد انسان کو اپنے اندر عاجزی لانی چاہیے جس سے اسے اور عزت اور شہرت ملتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ہر حال میں خوش رہتی ہوں۔