آئی پی ایل 8 :حیدرآباد اور چنائی اپنے اپنے میچز میں کامیاب

جمعرات 23 اپریل 2015 12:29

آئی پی ایل 8 :حیدرآباد اور چنائی اپنے اپنے میچز میں کامیاب

وشاکاپٹنم،بنگلور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23اپریل۔2015ء) آئی پی ایل میں گزشتہ روز سن رائزرز حیدرآباد نے کلکتہ نائٹ رائیڈرز کو 16رنز جبکہ چنائی سپرکنگز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 27رنز سے شکست دے دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انڈین پریمیر لیگ 8 کے سلسلے میں پہلے میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4وکٹوں پر176رنز بنائے ،ڈیوڈوارنر نے 91رنز کی اننگز کھیلی ،دھون حیدرآبادنے کولکتہ کو 16 ،چنئی نے بنگلور کو27رنز سے شکست دی ،وارنر کے 91رنز نے 54رنز بنائے ۔

بارش کے باعث کلکتہ کو ڈی ایل میتھڈ کے تحت 12اوورز میں 118رنز کا ٹارگٹ ملا تاہم کلکتہ کی ٹیم 4وکٹوں پر 101رنز بنا سکی ۔ ادھر دوسرے میچ میں چنائی نے پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹوں پر 181رنز بنائے ،رائنا نے 62رنزکی اننگز کھیلی ۔جواب میں بنگلور نے 8وکٹوں پر 154رنز بنائے ،ویرات کوہلی 51رنز بنا کر ٹاپ سکورررہے۔