جاپانی وزیر اعظم کے دفتر پر ڈرون کی موجودگی سے سیکیورٹی عملے کی دوڑیں

جمعرات 23 اپریل 2015 12:48

جاپانی وزیر اعظم کے دفتر پر ڈرون کی موجودگی سے سیکیورٹی عملے کی دوڑیں

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) جاپانی وزیر اعظم کے دفتر کی چھت پر تابکار مادہ لئے چھوٹے ڈرون کی موجودگی نے سیکورٹی عملے کی دوڑ لگوا دی۔جاپانی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ٹوکیو میں وزیر اعظم شینزو آبے کے دفتر کی چھت پر ڈرون پایا گیا جس پر تابکار مادے کی علامت بنی تھی اور اس سے معمولی مقدار میں تابکاری بھی پھیل رہی تھی۔

سیکورٹی عملے نے تابکاری سے بچاوٴ کے لئے خصوصی پلاسٹک شیٹ سے ڈرون کو ڈھک کر ہٹا دیا۔ میڈیا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تابکار مادے سے بھرے ڈرون کا مقصد تخریب کاری ہو سکتا ہے۔ ڈرون کی موجودگی کے بعد دفتر کی سیکورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے جس وقت ڈرون ملا وزیر اعظم اپنے دفتر میں نہیں تھے تاہم ان دنوں وزیر اعظم انڈونیشیا کے دورے پر ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ جاپان آئندہ سال گروپ آف سیون کے اجلاس کے ساتھ 2020 میں اولمپکس گیمز کی بھی میزبانی کرے گا اس لیے اس طرح کا واقعہ پیش آنا تشویش ناک ہے۔

جاپانی حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد ڈرون کے استعمال کے بارے میں نئی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے کیوں کہ مستقبل میں اس بات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا کہ ڈرون کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔پولیس کے مطابق ڈرون کا سائز 1.7 فٹ ہے اور اس میں کیمرہ اور ایک پلاسٹک کی بوتل بھی لگی ہوئی جس میں کچھ مادہ موجود ہے اورخدشہ ہے کہ یہ تابکاری مواد ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :