نائب کپتان کو ڈراپ نہیں آرام دیا گیا ، اظہر علی

جمعرات 23 اپریل 2015 13:57

نائب کپتان کو ڈراپ نہیں آرام دیا گیا ، اظہر علی

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے 26ویں کپتان اظہر علی نے نائب کپتان سرفراز احمد کو آخری میچ میں نہ کھلانے پر شدید تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نائب کپتان کوڈراپ نہیں کیا گیا بلکہ انہیں آرام دیا گیا ہے اور میچ کے آغاز سے قبل اس حوالے سے ٹیم انتظامیہ نے مشاورت کی تھی جس پر میں نے کہا تھا کہ اگر کسی دوسرے کھلاڑی کو آزمانا چاہتے ہیں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے سرفراز کو آرام کروالیتے ہیں ۔