پا کستا ن کی مختلف کھیلو ں میں تنزلی کا سلسلہ بدستو ر جا ری

جمعرات 23 اپریل 2015 13:58

پا کستا ن کی مختلف کھیلو ں میں تنزلی کا سلسلہ بدستو ر جا ری

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء)پا کستا ن کی مختلف کھیلو ں میں تنزلی کا سلسلہ بدستو ر جا ری ہے ، لاہو ر میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد جہا ں پا کستا ن میں کر کٹ کے میدا ن ویرا ن ہو ئے وہیں دیگر کھیلو ں پر بھی اس کے گہر ے اثرا ت مر تب ہو ئے ہیں ، عالمی رینکنگ کے مطابق پاکستان مختلف کھیلوں کی عالمی پوزیشن کچھ اس طرح ہے جس میں ہاکی کا نمبر 10 ، اسکوائش 57 ، کبڈی 2 ، سنوکر 2 ٹیسٹ کرکٹ 4 اور ون ڈے کرکٹ8 ، ٹی 20 کرکٹ 3 نمبر پر ہے ۔

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک جائزہ کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ کرکٹ کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنایا جاسکے ۔ دستاویزات کے مطابق 30 جون سال 2013 اور 2014 کے اختتام پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے درج ذیل اخراجات کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

2014 میں پاکستان سے باہر ٹور پر 221712172 روپے جبکہ 2013 میں 261226096 روپے خرچ ہوئے ہیں ۔

اندرون پاکستان ٹورز غیر جانبدار مقامات پر 2014 میں 552963495 روپے جبکہ 2013 میں 154463729 روپے خرچ ہوئے ۔ ٹورنامنٹ 2014 میں 502440727 روپے جبکہ 2013 میں 429845639 روپے خرچ ہوئے ۔ کرکٹ کے فروغ کے لئے 2014 میں 295009984 روپے جبکہ 2013 میں 399130951 روپے خرچ کئے گئے ۔ انتظامی اخراجات پر 2014 میں 591055285 روپے جبکہ 2013 میں 638101223 روپے ہیں ۔واجبات کی ادائیگی 2014 میں 62937040روپے جبکہ 2013 میں 139284381 روپے ہیں ۔ مالیاتی اخراجات 2014 میں 35065750 روپے جبکہ 2013 میں 640364 روپے ہیں اسی طرح 2014 میں ٹوٹل اخراجات 2261184453 روپے ہیں جبکہ 2013 کے ٹوٹل اخراجات 2022692383 روپے ہیں ۔