Live Updates

اسلام آباد : عمران اسماعیل کو مبارکباد دیتا ہوں ، وہ بہت اچھی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ پی ٹی‌آئی چئیر مین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 اپریل 2015 14:23

اسلام آباد : عمران اسماعیل کو مبارکباد دیتا ہوں ، وہ بہت اچھی انتخابی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 اپریل 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے حلقہ این اے 246 میں انتخابات شفاف ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں. اور پر امن ماحول میں ووٹنگ کی جا رہی ہے.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ این اے 246 کےضمنی انتخاب کے لیے پی ٹی آئی کےامیدوار عمران اسماعیل سے بات چیت ہوئی ہے اور میں عمران اسماعیل کو مبارکباد دیتا ہوں کہ وہ انتخابی مہم بخوبی چلا رہے ہیں، عمران خان نے کہا کہ الیکشن رینجرز اور فوج کی تعیناتی کے باعث شفاف ہی ہوں گے. ایم کیو ایم آج صبح ہی سے بہانے کرر ہی ہے اور پولنگ کا وقت بڑھانے کے لیے مطالبات بھی کیے جا رہے ہیں.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :