شبانہ عظمی اب پاکستانی بنیں گی

جمعرات 23 اپریل 2015 14:24

شبانہ عظمی اب پاکستانی بنیں گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ شبانہ عظمی اب پاکستانی لڑکی کے روپ میں جلوہ گر ہوں گی ۔ اداکارہ برطانوی بی سی فلم ان کا ٹائسلز کیپٹیل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ پاکستانی خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں شبانہ عظمی کے علاوہ اس فلم کے سٹارز میں ٹوصی جونز لیسلے شارپ ، رونمی موساکو عدیل اختر جیمار جونز راوبرایمز ، برائن ڈک اور راؤڈوسلا ٹائم شامل ہیں لندن میں فلم کے سیٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبانہ نے کہا کہ وہ بی بی سی ون کے لئے قدوس پروڈکشن کی فلم میں ایک پاکستانی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی آئیڈیا نہیں ہے کہ قدوس برطانیہ میں سب سے بڑے پروڈکشن ہاوسز میں سے ایک ہے یا پھر اس فلم میں بہت بڑے اداکا ر کام کر رہے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ میں نے ان میں کسی کے بارے میں بھی کچھ نہیں سوچا بلکہ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر سے ملی فلم کی کہانی سنی اور اس میں کام کے لئے آمادگی ظاہر کر دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلم میں میرا کردار ایک پاکستانی ماں کا ہے جس کا بیٹا دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث جیل میں بند ہو جاتا ہے جس کی رہائی کے لئے وہ نڈر طریقے سے کوشش کرتے ہوئے ایک وکیل کرتی ہے اور اس طرح فلم کی کہانی آگے چلتی ہے ۔