بنگلہ دیش کے کھلاڑی آئی پی ایل کھیل رہے ہیں ہمارے کھلاڑیوں کو اس طرح کے مواقعے نہیں ملے، ریاض حسین پیرزادہ

جمعرات 23 اپریل 2015 14:34

بنگلہ دیش کے کھلاڑی آئی پی ایل کھیل رہے ہیں ہمارے کھلاڑیوں کو اس طرح ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے کھلاڑی آئی پی ایل کھیل رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کو بین الاقوامی کرکٹ کا ا چھا تجربہ ہو رہا ہے اور اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں جبکہ ہمارے کھلاڑیوں کو اس طرح کے مواقعے نہیں ملے جس کی وجہ وہ بین الاقوامی سطح پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے ۔

جمعرات کے روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل ایک طاقتور ادارہ بن چکا ہے جس میں کھلاڑیوں کی بہت اچھی تربیت ہو رہی ہے اور ان کے معاشی حالات بھی بہتر ہو رہے ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش سے وائٹ واش میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے کھلاڑی آئی پی ایل کھیل رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کھلاڑیوں کی بین الاقوامی سطح پر بہتر تربیت ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم باؤلنگ اٹیک سب سے خطرناک ہے ورلڈ کپ میں بھی تسلیم کیا گیا تھا انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے اگر وہ ایک یونٹ کے طور پر کھیلے ۔انہوں نے کہا کہ یہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ وہ کھلاڑیوں کی معاشی ضروریات کو پورا کر سکیں اس کے لئے دوسرے اداروں کو بھی کردار ادا کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی کی معاشی ضروریات پوری نہ ہو تو وہ کس طرح اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتا ہے ۔