کراچی : این اے 246 ضمنی انتخاب ، ایم کیوا یم رہنما کنور نوید نے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔ چیف الیکشن کمشنر کو خط

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 اپریل 2015 15:03

کراچی : این اے 246 ضمنی انتخاب ، ایم کیوا یم رہنما کنور نوید نے پولنگ کا ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 اپریل 2015 ء) : این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت بڑھانے کے لیے ایم کیوا یم کے رہنما کنور نوید نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ ڈالا.

(جاری ہے)

کنور نوید کا کہنا ہے کہ رینجرز اہلکاروں کے شناختی کارڈز چیک کرنے کے باعث غیر ضروری تاخیر ہو رہی ہے . کنور نوید نے مطالبہ کیا کہ پولنگ کا وقت مزید 3 گھنٹے کے لیے بڑھا دیا جائے. ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر کو خط پولنگ اسٹیشنز میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے حوالے سے لکھا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 200 پولنگ اسٹیشنز میں غیر قانونی اقدامات اور بے ضابطگیاں ہوئی ہیں.