امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کل جامع مسجد بحریہ ٹاؤن میں نماز جمعہ کا خطبہ دینگے ،امامت کریں گے
جمعرات 23 اپریل 2015 15:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء)امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کل ( جمعہ ) کو بحریہ ٹاؤن میں قائم پاکستان کی سب سے بڑی مسجد میں نماز جمعہ کا خطبہ دیں گے اور امامت کریں گے ۔حکومت پاکستان کی خصوصی دعوت پر امام کعبہ شیخ خالد الغامدی پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق امام کعبہ کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں دوطرفہ تعلقات کو بھی مزید وسعت ملے گی۔
ملاقاتوں کے دوران خطے میں حالیہ کشیدگی اور یمن کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امام کعبہ اپنے دورہ کے دوران سعودی حکومت اور پاکستانی عوام کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کرینگے۔ذرائع کے مطابق امام کعبہ کی لاہور اور اسلام آباد میں اعلیٰ حکومتی اور سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں ہوں گی،پولیو کے خاتمے کے حوالے سے سیمینار بھی شریک ہونگے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے انکے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.