بنگلہ دیش کیخلاف شکست سے کھلاڑیوں کو دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہیے :شہریار خان

جمعرات 23 اپریل 2015 15:39

بنگلہ دیش کیخلاف شکست سے کھلاڑیوں کو دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہیے :شہریار ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23اپریل۔2015ء) بنگلہ دیش سے شرمناک شکست پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان کھلاڑیوں کو جھوٹی تسلیاں دینے لگے ہیں ،انکا کہنا ہے کہ وائٹ واش شکست سے کھلاڑی گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں ۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق چئیرمین کا کہنا ہے کہ دورہ بنگلا دیش کے اختتام پر معاملات کا جائزہ لیں گے ، شائقین کی طرح اس شرمناک ہار پر انہیں بھی سخت مایوسی ہوئی ، بنگلا دیش کی ٹیم چند سال سے اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے لیکن انہیں بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کی وائٹ واش کی توقع نہیں تھی ۔

پی سی بی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو فٹنس ، فیلڈنگ اور ذہنی طور پر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، شکست کے باوجود اظہر علی ، سعد نسیم اور محمد رضوان اور سمیع اسلم نے اچھی کارکردگی دکھائی ، شہریار خان کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کے باوجود کھلاڑیوں کو گھبراہٹ نہیں دکھانی چاہیئے ۔

متعلقہ عنوان :