قذافی سٹیڈیم پراپرٹی ٹیکس کیس ، لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

جمعرات 23 اپریل 2015 15:59

قذافی سٹیڈیم پراپرٹی ٹیکس کیس ، لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23اپریل۔2015ء) ہائی کورٹ نے پراپرٹی ٹیکس کیس میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور محکمہ ایکسائز کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں قذافی سٹیڈیم کے پراپرٹی ٹیکس نہ دینے کے خلاف کیس کی سماعت شروع ہوئی ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ ایکسائز نے 6 کروڑ روپے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر غیر قانونی طریقے سے نوٹس بھجوایا ۔

قذافی سٹیڈیم لیز کی زمین پر بنا ہے اور قانون کے تحت لیز کی زمین پر ٹیکس عائد نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ دوسری جانب محکمہ ایکسائز کے وکیل کا کہنا تھا کہ قذافی سٹیڈیم تجارتی مقاصد کے لئے استعمال ہو رہا ہے اس لئے اسے نوٹس بھیجا ۔ عدالت عالیہ نے پی سی بی اور محکمہ ایکسائز کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :