ملک میں موبائل استعمال کرنیوالوں کی تعداد میں کمی ریکارڈ

جمعرات 23 اپریل 2015 16:00

ملک میں موبائل استعمال کرنیوالوں کی تعداد میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) ملک بھر میں سموں کی بائیو میٹرک تصدیق شروع ہونے کے بعد موبائل فون استعمال کرنے والوں کی بڑھتی تعداد کو ریورس گیئر لگ گیا ہے۔ گزشتہ ماہ سیلولر فون استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 17 لاکھ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پی ٹی اے کے مطابق مارچ 2015 میں ملک بھر کے موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد گھٹ کر 13 کروڑ 49 لاکھ رہ گئی جوکہ فروری 2015 میں تقریبا 13 کروڑ 66 لاکھ تھی۔

(جاری ہے)

دہشت گردی میں سموں کا استعمال روکنے کیلئے حکومت کی جانب سے ان کی بائیو میٹرک تصدیق کا عمل متعارف کروایا گیا تھا جس کی آخری تاریخ 12 اپریل تھی اس صورت حال کے بعد سموں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ اس سے قبل ملک میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد میں سالانہ لاکھوں کا اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں سموں کی تعداد میں مزید کئی لاکھ کی کمی کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :