وائٹ واش شکست سے کھلاڑی گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں، بنگلادیش کیخلاف سیریزکے بعد شکست کی وجوہات معلوم کی جائیں گی، فی الحال ٹیم مینجمنٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی،بنگلا دیش کے ہاتھوں پاکستان کی وائٹ واش کی توقع نہیں تھی،کھلاڑیوں کو فٹنس ، فیلڈنگ اور ذہنی طور پر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، پی سی بی چیئرمین شہریار خان کابیان

جمعرات 23 اپریل 2015 17:12

وائٹ واش شکست سے کھلاڑی گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں، بنگلادیش کیخلاف سیریزکے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) پاکستان کر کٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے ٹیم کی بنگلہ دیش سے شرمناک شکست پر جھوٹی تسلیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ واش شکست سے کھلاڑی گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں۔ بنگلادیش کیخلاف سیریزکے بعد شکست کی وجوہات معلوم کی جائیں گی، الحال ٹیم مینجمنٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی،بنگلا دیش کے ہاتھوں پاکستان کی وائٹ واش کی توقع نہیں تھی،کھلاڑیوں کو فٹنس ، فیلڈنگ اور ذہنی طور پر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ بنگلادیش کیخلاف سیریزکے بعد شکست کی وجوہات معلوم کی جائیں گی،فی الحال ٹیم مینجمنٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی۔ شہریار خان نے کہا کہ شائقین کی طرح اس شرمناک ہار پر انہیں بھی سخت مایوسی ہوئی ، بنگلا دیش کی ٹیم چند سال سے اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے لیکن انہیں بنگلا دیش کے ہاتھوں پاکستان کی وائٹ واش کی توقع نہیں تھی۔

(جاری ہے)

پی سی بی چیئرمین کے مطابق کھلاڑیوں کو فٹنس ، فیلڈنگ اور ذہنی طور پر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ شکست کے باوجود اظہر علی ، سعد نسیم اور محمد رضوان اور سمیع اسلم نے اچھی کارکردگی دکھائی ، چیئرمین کے مطابق بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کے باوجود کھلاڑیوں کو گھبراہٹ نہیں دکھانی چاہیئے۔