سنچری کا جشن، راشد لطیف کی اظہر پر شدید تنقید

جمعرات 23 اپریل 2015 17:12

سنچری کا جشن، راشد لطیف کی اظہر پر شدید تنقید

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے بنگلہ دیش کیخلاف تیسرے ون ڈے میں سنچری سکور کر کے جشن منانے کے اظہر علی کے انداز کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

راشد لطیف نے کہا کہ اظہر علی نے سنچری کے بعد جس طرح جشن منایا ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے وہ کسی کو پیغام دے رہے ہوں. اظہر کو پاکستان کرکٹ بورڈ، انتظامیہ اور سلیکٹرز کی حمایت حاصل ہے پھر وہ کسے بتانا چاہتے تھے کہ میں نے سنچری بنائی ہے. انہوں نے کہا کہ اظہر علی کی بیٹنگ کارکردگی قابل تعریف ہے لیکن سنچری بنا کر اوچھل کود کا انداز درست نہیں تھا۔ واضح رہے کہ اظہر علی نے چار سال بعد اپنے کیریئر کی پہلی ایک روزہ سنچری سکور کی اور بطور کپتان بھی ان کی پہلی سنچری تھی۔

متعلقہ عنوان :