پشاور، انٹر ریجنل خواتین گیمز کے سلسلے میں باسکٹ بال مقابلے شروع

سوات ،کوہاٹ اور پشاور کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

جمعرات 23 اپریل 2015 17:13

پشاور، انٹر ریجنل خواتین گیمز کے سلسلے میں باسکٹ بال مقابلے شروع

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء ) انٹر ریجنل خواتین گیمز کے سلسلے میں باسکٹ بال مقابلے شروع ہوگئے افتتاحی میچز میں سوات نے ڈی آئی خان ،پشاور نے ہزارہ اور کوہاٹ نے بنوں کو شکست دیکر آگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ، باضابطہ افتتاح وائس پرنسپل پروفیسر نجمہ نے ان کے ہمراہ ڈائریکٹریس سپورٹس ویمن رشیدہ غزنوی ، مس فرہادسمیع ، مس پری ، مس ستارہ ، مس گلنار ، سمیت دیگر اہم شخصیات اور طالبات کی کیثر تعداد موجود تھی، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس ویمن خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام انٹر ریجنل ویمن گیمز کے سلسلے میں باسکٹ بال مقابلے گزشتہ روز شروع ہوگئے جس میں خیبرپختونخوا کے تمام ریجن سے سو سے زائد خواتین کھلاڑی شامل ہیں ، ان ریجن میں ڈی آئی خان ، بنوں ، کوہاٹ ، مردان ، ہزار، سوات اور پشاور کی ٹیمیں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

افتتاحی میچ سوات اور ڈی آئی خان ریجن کے مابین کھیلاگیا جس میں سوات نے 53-48 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی دوسرا میچ کوہاٹ اور بنوں ریجن کے درمیان کھیلاگیا جس میں کوہاٹ نے بنوں کو 48-44 سے شکست دیدی کوہاٹ کی طرف سے عروج، عائشہ ، عمارہ ، صباحت ، وریشا، کرن ، جبکہ بنوں کی طرف سے امنا، ناہید، ندرت ، نادیہ ، رونیلا ، عائشہ نے پوائنٹس حاصل کئے چیمپئن شپ میں تیسرا میچ پشاور اور ہزارہ ریجن کے درمیان منعقد ہوا جس میں پشاور نے 55-31 سے فتح حاصل کرکے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ، پشاور کی طرف سے شائستہ ، مریم ، ماریہ ، عروسہ ، صائمہ اور سیما نے پوائنٹس حاصل کئے جبکہ ہزارہ کی طرف سے عائشہ ، کرن ، بینش، زمل ، کومل نے پوائنٹس لئے ۔

متعلقہ عنوان :