کراچی : پولنگ ختم ہوتے ہی رنجشیں بھی ختم ہو گئیں ، عمران اسماعیل اور حیدر عباس رضوی نے اکٹھے چائے پی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 اپریل 2015 17:21

کراچی : پولنگ ختم ہوتے ہی رنجشیں بھی ختم ہو گئیں ، عمران اسماعیل اور ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.

(جاری ہے)

23 اپریل 2015 ء): این اے 246 کے ضمنی انتخاب کی پولنگ ختم ہوتے ہی سیاسی جماعتوں میں تما م رنجشیں بھی ختم ہو گئی ہیں، ایم کیوا یم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے پی ٹی آئی کیمپ کا دورہ کیا اور پی ٹی آئی امیدوار عمران اسماعیل اور ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے ایک ساتھ چائے پی.

حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کامیاب ہوئی تو کھلے دل سے تسلیم کریں گے جبکہ پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگر ایم کیو ایم کو کامیابی حاصل ہوئی تو خود نائن زیرو جا کر مبارکباد دوں گا. کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے صرف نظریے کا اختلاف ہے ان کا کہنا تھا کہ اہم بات یہ ہے کہ ہم سب کو کراچی میں ہی رہنا ہے.

متعلقہ عنوان :